تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر عبدالعلیم کے خلاف تحقیقات کا دائر ہ کار وسیع ، نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے چیئر مین نیب کو خط

بدھ 20 جون 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) نیب لاہور نے تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے چیئر مین نیب کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے عبد العلیم خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے نیب نے عبد العلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے چیئر مین نیب کو بھی خط لکھ دیا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں اس حوالے سے فیصلہ ہو جائیگا ۔