عمران خان مہرے بنے ہوئے ہیں، نواز شریف کے ساتھ جو کچھ کیا گیا کیا ہم نے کوئی دھرنا دیا، عمران خان سیاسی جماعتوں کا گند صاف کرکے اپنے پاس لے گئے، وہ ملک کی کشتی میں سوراخ کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں،ہمیں کام نہیں کرنے نہیں دیئے گئے ،تبدیلی کی بات کرنے والے نے جھوٹ کی سیاست کی،وہ مجرم اعظم ہے

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کابیان

بدھ جون 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان مہرے بنے ہوئے ہیں، نواز شریف کے ساتھ جو کچھ کیا گیا کیا ہم نے کوئی دھرنا دیا، عمران خان سیاسی جماعتوں کا گند صاف کرکے اپنے پاس لے گئے، ہمیں کام نہیں کرنے نہیں دیاگیا ، ہمارا ڈیڑھ سال ضائع کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی کشتی میں سوراخ کررہے ہیں، وہ جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ہم عمران خان کو نہیں سمجھا سکے ، 25جولائی کو عوام سمجھا دیں گے، عمران خان مہرے بنے ہوئے ہیں، نواز شریف کے ساتھ جو کچھ کیا گیا کیا ہم نے کوئی دھرنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 5حلقوں سے انتخاب لڑ رہیے ہیں ، وہ سیاسی جماعتوں کا گند صاف کرکے اپنے پاس لے گئے۔ تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی، تبدیلی کی بات کرنے والے نے جھوٹ کی سیاست کی،وہ جس شاخ پر بیٹھا ہے اسی کو کاٹ رہا ہے۔ تبدیلی کی بات کرنے والا مجرم اعظم ہے۔ کیا ہم بے عزتی کرانے کیلئے سیاست کرتے ہیں ، کیا ہماری کوئی عزت نہیں ہے۔ عمران خان نے طاہر القادری کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں دھرنا دیا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیئے گیا۔ ہمارا ڈیڑھ سال ضائع کیا گیا۔