قصور کی شاہراہوں پر خشک کرنے کیلئے رکھی گئی مکئی سے ٹریفک میں خلل ، لوگوں کو مشکلات کاسامنا

بدھ 20 جون 2018 20:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) قصور کی مین شاہراہوں پر مکئی کو سکھانے کیلئے سٹوں کو بکھیردیا گیا ، شاہراہیں تنگ اور مختلف حادثات کا سبب بننے لگے ، لوگوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور مین شاہراہوں گنڈاسنگھ روڈ ، روشن بھیلہ ،دیپالپورروڈسمیت تمام لنک کردہ سڑکوں پر مکئی کو سوکھانے کیلئے سٹوں کو سڑکوں پر بکھیر دیا گیا ہے جس سے سڑک کی ایک لائن مکمل طور پر بند ہوگئی ہے اور ٹریفک کی روانگی میں خلل پیدا ہورہا ہے سٹوں کے بکھیرے سے جہاں سڑکیں تنگ ہوگئیں ہیں وہی حادثات بھی پیش آرہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر خاموش تماشائی بن کر لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کا لائسنس دے رکھا ہے اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو مزید حادثات میں جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے جس پر قصو رکے لوگوں اور سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :