قصور میں جگہ جگہ کوراکرکٹ کے ڈھیر ، عملہ غائب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

بدھ جون 20:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) قصور میں جگہ جگہ کوراکرکٹ کے ڈھیر ، عملہ غائب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق گلی،محلوں ،مین شاہراہوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو دیکھا جاسکتا ہے عید پر صفائی کے ناقص انتظامات دیکھنے کو ملے اور عملہ نہ ہونے کے برابر رہا عید گزرنے کے باوجود کوڑاکرکٹ کے ڈھیروں کو نہ اٹھایا جاسکا جس سے گندگی پھیل رہی ہے اور فضا آلودہ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاںبھی پھیل رہی ہیں او رلوگ شدید متاثر ہورہے ہیں مگر بلدیہ قصو رنااہلی کا دامن چھوڑنے کا نام نہیں لے رہی اور سیوریج لائینوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی مین شاہراہوں اور گلی محلوں میں دیکھا جاسکتا ہے جس سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں اور لوگوں کے اندر تفتیش پائی جارہی ہے جس پر قصور کے سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلی حکا م سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :