Live Updates

تحریک انصاف کے ضلعی صدرچوہدری لیاقت علی رانجھادھرناختم کرنے کے بعدواپس پہنچ گئے

بدھ 20 جون 2018 20:20

منڈی بہاوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرچوہدری لیاقت علی رانجھادھرناختم کرنے کے بعدواپس پہنچ گئے،چیئرمین عمران خان نے بنی گلہ میں احتجاج کرنے والوں کی ایک نہیں سنی،دیرینہ کارکن ناراض ضلع منڈی بہاوالدین میں پی ٹی آئی کی جانب سے غیرمنصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پرکارکن بددل ہوگئے،نتائج غیرمتوقع ہونے کاامکان،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں تیزی کے ساتھ حلقوں کی ٹکٹوں کی تقسیم پرپیداہونے والی تبدیلیوں نے غیرمتوقع صورتحال پیداکردی ہے،وہ جماعت جیسے الیکشن کی ابتداء میں سمجھاجارہاتھاکہ ہرحلقہ سے مضبوط امیدوارمیدان میں اتارے گی اورناراض لوگوں کواعتماد میں لیکرفیصلے کرے گی لیکن منڈی بہاوالدین میں اس کے برعکس ہوا،حلقہ پی پی 65سے سابق ایم اپی اے طارق محمودساہی کوٹکٹ سے مایوسی ہوئی،حلقہ پی پی 66سے دیرینہ ساتھی شکیل گلزارکوٹکٹ نہیں مل سکا،حلقہ پی پی 67سے سابق ضلعی صدرلیاقت رانجھابھی بنی گلہ احتجاج کے بعدمایوس گھرلوٹ آئے،حلقہ پی پی 68سے فخرحیات لالیکانے قومی اسمبلی کاٹکٹ نہ ملنے پرپارٹی کوخیربادکہہ کرجیالے بن گئے،اوراسی طرح ہرحلقہ سے پرانے لوگوں کومایوسی کاسامنارہا،جس کے بعدانتخابی صورتحال میں تبدیلی واضح دیکھائی دے رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات