نرسنگ کالج جنرل ہسپتال کاشاندار رزلٹ، فورتھ ائیر کی طالبات بازی لے گئیں

پرنسپل پی جی ایم آئی کی نرسنگ کالج کی پرنسپل، اساتذہ اور سٹوڈنٹس کو مبارکباد، پوزیشن ہولڈر ز کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

بدھ 20 جون 2018 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) نرسنگ کالج لاہور جنرل ہسپتال کی طالبات نے امسال بھی پنجاب نرسنگ بورڈ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز برقرار رکھا اور کلاس فورتھ ائیر کا رزلٹ 100 فیصد رہا ۔ تفصیلات کے مطابق فورتھ ائیر کی طالبہ وحیدہ جلال نے 371 نمبر لے کر کالج میں پہلی جبکہ شہر بانو اور نبیلہ امین نے 365نمبر لے کر دوسری اور نادیہ رفیق اور عائشہ جلال نے 364نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر آغا شبیر علی نے جنرل ہسپتال کے نرسنگ کالج کی پرنسپل رضیہ بانو، کلاس انچارج نسرین اظہر ، عذرا پروین اور دیگر فیکلٹی ممبران سمیت نرسنگ طالبات کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی محنت سے ادارے کانام روشن کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نرسنگ کالج کی پرنسپل رضیہ بانو نے نتائج کے حوالے سے بتایا کہ اس ادارے کی سٹوڈنٹس نے اساتذہ کی محنت کا پاس رکھا ہے اب چار سالہ کورس مکمل کرکے یہ نرسسز عملی میدان میں قدم رکھیں گی اور میڈیکل کے شعبے میں لاہور جنرل ہسپتال کا نام روشن کریں گی۔

رضیہ بانو نے کہا کہ یہ واحد شعبہ ہے جہاں طالبات کو ماہانہ وظیفے کے ساتھ ہاسٹل میں مفت رہائش بھی دی جاتی ہے اب یہ نرسسز گریڈ 16 میں اپنے کیریئر کا آغاز کریں گی۔ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈر طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیاجائے گا جس میںانہیں تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :