Live Updates

انجمن تاجران حافظ آبادکے صدر شیخ محمد امجد اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

بدھ 20 جون 2018 20:20

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) مرکزی انجمن تاجران حافظ آبادکے صدر شیخ محمد امجد اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ اس بات کا اعلان اُنہوں نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری و اُمیدوار این اے 87چودھری شوکت علی بھٹی، اُمیدوار پی پی 70ملک فیاض احمد اعوان ، ضلعی صدر چودھری شعیب حیات تارڑاور ملک پھول اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

شیخ محمد امجد کا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں مسلم لیگ(ن) کو چند قبضہ گروپوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ پارٹی میں مخلص کارکنوں کی کوئی قدر نہیں اور یہی وجہ ہے کہ مقامی رہنما اور کارکن پارٹی چھورنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات 2018کے لیے پی پی 70کے لیے اُس شخص کو ٹکٹ دیا گیا جس کی پارٹی سے کبھی بھی وابستگی نہیں رہی اور مسلم لیگ (ق) کے دورِ حکومت میں اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد ڈاکٹر مظفر علی شیخ کو کسی پارٹی نے قبول نہیں کیا تو اب مسلم لیگ(ن) نے اُسے اپنا اُمیدوار نامزد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کے سابقہ دور میں کبھی بھی تاجران کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے تاجران میں مایوسی پائی جا رہی ہے اور اُنہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت فیصلہ کیا ہے کہ حالیہ انتخابات میں وہ پی ٹی آئی کی ہر ممکن حمایت کریں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات