پاکستان ریلوے کا شاندار انقلابی اقدام، خیبر میل دنیا کی بہترین ٹرینوں کی صف میں آکھڑی ہوئی

پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین میں ٹی وی،وائی فائی اور لگژری کوچز نے ریل کا چہرہ بدل دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 جون 2018 20:36

پاکستان ریلوے کا شاندار انقلابی اقدام، خیبر میل دنیا کی بہترین ٹرینوں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 جون 2018ء) :پاکستان ریلوے کا شاندار انقلابی اقدام، خیبر میل دنیا کی بہترین ٹرینوں کی صف میں آکھڑی ہوئی۔ پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین میں ٹی وی،وائی فائی اور لگژری کوچز نے ریل کا چہرہ بدل دیا۔تفصیلات کے مطابق جب سے خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے بنے ہیں ،ریلوے کی حالت قدرے بہتر ہوئی ہے۔ٹرینوں کی تعداد اور انکے شیڈول میں آنے والی بہتری کے باعث مسافروں کی جانب سے ریلوے کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔

تاہم خواجہ سعد رفیق کی رخصت کے باوجود پاکستان ریلوے صارفین کو بہتر سہولیات اور ریلیف دینے کے لیے پر عزم ہے۔پاکستان ریلوے اور ریل کے سفر کا معیار بہتر بنانے کے لیے انقلابی اقدام اٹھائے جا رہے ہیں ۔اس حوالے سے ٹرینوں اور کسی حد تک ریلوے اسٹیشنوں کی حالت زار کو بہتر بنایا جارہا ہے اور انہیں بہتر سے بہتر تر بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے تازہ ترین جو کاوش کی گئی ہے اس کی مثال خیبرمیل ٹرین ہے۔

کراچی سے پشاور تک چلنے والی اس ٹرین کو جدید ترین سہولیات سے مزین کیا گیا ہے تاکہ صارفین ایک پر آسائش سفر سے لطف اندوز ہوسکیں۔
اس اپ گریڈیشن کو اپریل کے ماہ میں مکمل کیا گیا اور خیبر میل کی تازہ ترین تصاویر اس میں آنے والی بہترین تبدیلیوں کی گواہ ہیں۔
اب خیبرمیل میں مسافروں کو گندے بیت الخلا اور ناقابل استعمال نلوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا
جبکہ اس ٹرین میں ٹی وی اور وائی فائی کی سہولت نے اسے جدید ترین ٹرینوں کی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔