سکھر پولیس نے سپرسرار طور پر لاپتہ ہونے والا بچہ بازیاب کرالیا ، دو مشکوک افراد گرفتار ، بچہ ورثاء کے حوالے

بدھ 20 جون 2018 20:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سپرسرار طور پر لاپتہ ہونے والا بچہ پولیس نے بازیاب کرالیا ، دو مشکوک افراد گرفتار ، بچہ ورثاء کے حوالے ، ایس ایس پی سکھر کا پولیس پارٹی کا شاباشی کا پیغام ، ایس ایس پی سکھر کے پریس ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کی ہدایت پر پرانہ سکھر کے علاقے بھانبھن شاہ مچھلی مارکیٹ سکھر اور خاخن شاہ کی گوشت مارکیٹ سے لاپتہ ہونے والہ 10 سالہ بچہ باحفاظت برآمد کرلیا گیا قانونی کاروائی کے بعد مالکان کے حوالے کردیا گیا،عید کے پہلے روز چھٹی جماعت کا طالب علم نجم الدین ولد ندیم جونیجو پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھاجس پر ورثاء نے احتجاج کیا تھا جس پر یس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کو فوراً تلاش / بازیابی کے احکامات جاری کیے پولیس نے موثر حکمت عملی کے ساتھ صالح پٹ کے علاقے میں کاروائی کرکے بچے کا باحفاظت برآمد کرلیا موقع سے دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ایس ایس پی سکھر نے پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام دیا جبکہ ورثاء نے پولیس کاروائی پر ایس ایس پی سکھر امجد شیخ و دیگر پولیس پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :