کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حاد ثات 3افراد جاں بحق

بدھ جون 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) مختلف علاقوں میں ٹریفک حاد ثات 3افراد جاں بحق ،ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب نا ظم آباد کے انڈر بائی پاس کے قریب نامعلوم تیز رفتاری کے باعث 21سالہ محمد فیصل ولد تاج محمد جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ متوفی لیاقت آباد نمبر 2کارہائشی تھا اور مزکورہ واقعے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا ۔

ادھر ڈیفنس کے علاقے خیابان سحر میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے 30سالہ زور آور خان کو کچل ڈالا ،،پولیس نے بتایا کہ متوفی سڑک عبور کررہا تھا مزکورہ حادثہ پیش آیا ۔ادھر گلشن اقبال کے علاقے موچی چوک پر 17سالہ یاسین تیز رفتاری گاڑی سے جاں بحق ہو گیا ۔جبکہ بلوچستان کے علاقے اوتھل میں ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق ہوگئے جنہیں ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جارہا ہے ۔