آئی جی سندھ نے خیرپور میں مبینہ فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

بدھ 20 جون 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے خیرپور میں مبینہ فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونیکے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں متزکرہ واقعہ پر ایس ایس پی خیرپورسے وضاحت طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ جائے وقوعہ سے ٹھوس شواہد کی مدد سے تفتیش کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کے لیئے پولیس کی خصوصی ٹیموں کو ٹاسک دیا جائے۔

انہوں نے مذید کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کے بہتر سے بہتر علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور اس ضمن میں متعلقہ اسپتال کی انتظامیہ سے مستقل روابط کو بھی یقینی بنایا جائے۔