چیف جسٹس نے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کیخلاف ایکشن لے لیا

کوئلے نے جو آلودگی پھیلائی سرمایہ کاروں کو اس کی پرواہ نہیں، کسی بھی قیمت پر کوئلے کے جہاز کراچی پورٹ پر نہیں اترنے دیں گے: چیف جسٹس

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جون 2018 20:52

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 جون 2018ء) چیف جسٹس نے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کیخلاف ایکشن لے لیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ کوئلے نے جو آلودگی پھیلائی سرمایہ کاروں کو اس کی پرواہ نہیں، کسی بھی قیمت پر کوئلے کے جہاز کراچی پورٹ پر نہیں اترنے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس کے معاملے پر شدید برہمی اظہار کیا گیا ہے۔

کراچی رجسٹری میں بدھ کے روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئلے نے جو آلودگی پھیلائی سرمایہ کاروں کو اس کی پرواہ نہیں ہے۔ کسی کو احساس ہے کوئلے کی راکھ سے کیا بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ کراچی کے لوگوں کو کوئلے کی راکھ میں نہیں رہنے دوں گا۔ کسی بھی قیمت پر کوئلے کے جہاز کراچی پورٹ پر نہیں اترنے دیں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا مزید کہنا ہے کہ شہرکے مرکزمیں کوئلہ اتارکر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے۔

انصاف کرنے بیٹھے ہیں اور انصاف کریں گے بھی۔ ہوسکتا ہے کوئی فیصلے سے خوش ہو یا ناراض۔ اب سپریم کورٹ نے درآمد کردہ کوئلے کے جہاز کراچی پورٹ پر اتارنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے شہرمیں کھلے مقام پرکوئلہ ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی لگادی ہے۔ جبکہ کوئلےکےجہازپورٹ قاسم پراتارنے کےانتظامات 6 ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔