کراچی میں سجا ’’عید سوک‘‘ کا میلہ، شوبز ستاروں کی بھرپور آمد

عوام کو ایک چھت تلے مرضی کی اشیا میسر آجائیں تو پریشانی کم ہوجاتی ہے، منتظمین

بدھ 20 جون 2018 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) کراچی میں سجا ’’عید سوک‘‘ کا میلہ سات دن جاری رہنے والے میلے میں ایک ہی چھت تلے عید کی خریداری کے لئے معروف فیشن ڈیزائنرز، برانڈز، ملٹی نیشنل کمپنیاں و دیگر کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگائے گئے۔ ’’عید سوک‘‘ کی لانچنگ میں شوبزانڈسٹری کے نمایاں ستاروں نے شرکت کی جس میں فیشن ماڈلز، فنکار، فلم اسٹارز، فیشن ڈیزائنرز و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

منتظمین کا کہنا تھا کہ ایک ہی چھت تلے جب عوام کو ان کی مطلوبہ اشیا میسر آجائیں تو ان کی عید کی خریداری کی پریشانی کافی حد تک کم ہوجاتی ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے عید بازار کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے جس میں معروف برانڈز اپنی کلیکشن کو عیدبازار کی زینت بناتے رہے ہیں جس کا ماضی میں عمدہ رسپانس ملا تھا اس بار بھی ’’عید سوک‘‘میں خریداری کے ساتھ ساتھ لذیذ اور مزیداروں کھانوں کا فوڈ کورٹ بھی بنایا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :