سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وزراء کے لگڑری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق سماعت

بدھ 20 جون 2018 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وزراء کے لگڑری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق سماعت کے موقع پرعدالت نے لگڑری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیالگڑری گاڑیوں سے متعلق تمام صوبوں کی درخواستیں اسلام آباد میں یکجا کر لی گئیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تمام صوبوں کا معاملہ اسلام آباد میں سنیں گی,چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کتنی گاڑیاں تحویل میں لیں ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ 149 لگڑری گاڑیاں تحویل میں لے لی ہیں, چیف جسٹس نے سوال کیا کہ یہ گاڑیاں کہاں کھڑی ہیں کیسے استعمال کی جائیں گی ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ ایک سینٹرل پول بنایا گیا ہے جبکہ استعمال کا طریقہ کار بھی طے کر دیا گیا ہی, لگڑری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے نوٹیفیکیشن پیش کردیا ،جس کے مطابق فیلڈ ورک اور خصوصی مقاصد کے لیے لگڑری گاڑیاں استعمال کی جا سکیں گی,ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ فیلڈ ورک اور خصوصی مقاصد کے استعمال پر فی دن 25 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گی,چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب ہے اب سندھ حکومت نے گاڑیاں کرائے پر دینا شروع کردیں, سندھ میں کوئی کام ٹھیک بھی ہو رہا ہی, یہ سب بد نیتی کی بنیاد پر کام کیا جا رہا ہی, اس نوٹی فیکیشن کے تحت وزرا پھر سارا دن یہ گاڑیاں استعمال کر سکیں گی, ورزا کو پنجارو سے کم گاڑی پسند ہی نہیں آتیں،عدالت نے سماعت 28 جون کے لیے ملتوی کردی۔

#