سندھ ہائیکورٹ میں ارکان پارلیمنٹ کے حلف میں تبدیلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت

الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کر لی

بدھ 20 جون 2018 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں ارکان پارلیمنٹ کے حلف میں تبدیلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت میںالیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کر لی،عدالت نے الیکشن کمیشن کو 29 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا، درخواست گزار حاجی گل احمد کا موقف ہے کہ موجودہ حلف میں خامیاں ہیں، حلف اسلام اور قرآنی تعلیمات کے مطابق نہیں ، حلف میں ‘‘میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں ‘‘ شامل کیا جائے،بعد ازاں عدالت نے سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔#