اہلیہ کلثوم نواز 6 روز سے بے ہوش ہیں، اب تک ہوش میں نہیں آئیں، نواز شریف

سی ٹی اسکین رپورٹ کے بعد ڈاکٹرز کی رائے میں بیگم کلثوم کی حالت تشویش ناک ہے، کینسر کے علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے حالت بگڑ گئی، دعائیں کرنے والے تمام افراد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں: سابق وزیراعظم

muhammad ali محمد علی بدھ جون 21:20

اہلیہ کلثوم نواز 6 روز سے بے ہوش ہیں، اب تک ہوش میں نہیں آئیں، نواز شریف
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) نواز شریف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اہلیہ کلثوم نواز 6 روز سے بے ہوش ہیں، اب تک ہوش میں نہیں آئیں، ڈاکٹرز کی رائے میں بیگم کلثوم کی حالت تشویش ناک ہے، کینسر کے علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے حالت بگڑ گئی، دعائیں کرنے والے تمام افراد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بریف کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اہلیہ کلثوم نواز 6 روز سے بے ہوش ہیں۔ جب سے لندن آیا ہوں تب سے انہیں ہوش نہیں آیا۔ نواز شریف بتاتے ہیں کہ ڈاکٹرز کی رائے میں بیگم کلثوم کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

کلثوم نواز کے کینسر کے علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کی حالت بگڑی۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کیلئے دعائیں کرنے والے تمام افراد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہیں امید ہے کہ کلثوم نواز جلد صحتیاب ہو جائیں گی۔ واضح رہے مسم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور تقریباً پچھلے ایک سال سے لندن میں زیرعلاج ہیں۔۔کلثوم نواز کو گلے میں کینسر کا مرض لاحق ہے۔ان کا لندن اسپتال میں کیمو تھراپی بھی ہوچکی ہے۔ تاہم ابھی تک وہ ڈاکٹرز کے مشورے سےلندن میں ہی زیرعلاج ہیں۔

عیدالفطر سے قبل جب سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئے توبیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔جس پرانہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں داخل کروا دیا گیا۔ کلثوم نواز کی طبیعت اس قدر خواب ہوگئی کہ وہ اسپتال میں گر پڑی اور انہیں وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا۔ تاہم ابھی تک ا کی طبیعت سنبھل نہیں سکی۔

اور کلثوم نواز مصنوعی تنفس وینٹی لیٹر پر ہی ہیں۔ جس پرسابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی نے قوم سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی اپنی والدہ کی بیماری کے باعث ابھی لندن میں ہی ہیں۔۔کلثوم نواز کی دیکھ بھال کے سلسلے میں وہ احتساب عدالت میں بھی پیش نہ ہوسکے۔۔کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث عدالت نے انہیں کچھ روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے۔