طورغون کھرمنگ تاحال ایس کام سروس سے محروم

بدھ جون 21:30

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء)طورغون کھرمنگ تاحال ایس کام سروس سے محروم ہے، روزنامہ سلام سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے طورغون کے نامور سماجی شخصیت مبشر آخوندی کا کہنا تھا کہ کئی بار ایس کام کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے میں ملاقاتیں کر چکا ہوں ہر بار یقین دہانی ہوتی رہی مگر عملی طور پر کچھ بھی تاحال نہیں ہوسکا ہے، آبادی کے اعتبار سے یقیناًً طورغون ایک بہت بڑا علاقہ ہے جہاں سے ایک کال کرنے کے لئے میلوں پیدل چلنا پڑتا ہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سروس بہتر ہو جائے تو شہروں کیساتھ ساتھ ایس کام دیہاتوں اور پسماندہ علاقوں کیلئے بھی انتہائی موزوں اور مناسب نیٹ ورک ہے، تاہم عوامی آواز روزنامہ سلام کے زریعے ایس کام حکام سے گزارش کی جاتی ہے کہ جلد از جلد طورغون کی سروے کرکے سروس فراہم کی جائے۔