عوام کی خد مت ہما را نصب العین ہے، چاہنے والو ں کے ووٹو ں کی طا قت سے انشاء اللہ سر خر و ہو نگے ،سردار محمدصالح بھو تا نی

بدھ 20 جون 2018 21:30

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سابق نگر ا ں وزیر اعلی و بلو چستا ن عوامی پا رٹی کے پی بی 49حب دریجی کے نا مز د امیدوار سردار محمدصالح بھو تا نی نے الیکشن مہم کا با قاعدہ آغاز کر دیا ،انہو ں نے بد ھ کے روز حب آمد کے موقع پر اپنے رابطہ آفس میں حب ، گڈانی ، ساکر ان سمیت مختلف علا قوں سے آئے ہو ئے پا رٹی کا رکنو ں اور قبا ئلی عما ئد ین سے 25جو لا ئی کو ہو نے والے عام انتخابا ت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ عوام کی خد مت ہما را نصب العین ہے، اپنے چاہنے والو ں کے ووٹو ں کی طا قت سے انشاء اللہ سر خر و ہو نگے انہو ں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے ہمیں سابقہ ہر الیکشن میں پزیر ائی بخشی ہے اور اپنے ووٹو ں کی طا قت سے ہمیں اپنی نما ئند گی کا اعزاز بخشا ، انشا ء اللہ اس با ر بھی ہمیں کا میا بی سے ہمکنا ر کر یں گے انہو ں نے رابطہ آفس میں مو جو د قبا ئلی عما ئد ین ، معززین و معتبر ین سے 25جو لا ئی کے الیکشن کے حو الے سے تفصیلی تبا دلہ خیا ل کیا اور مختلف سیا سی و علا قائی امو ر پر مشاورت کی انہو ںنے کہا کہ حلقہ کے عوام سے ہمار ا روح کا رشتہ ہے اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہے گا اسے کو ئی بھی طا قت ختم نہیں کر سکتی انہو ں نے کہا کہ آج سے ہم انتخا بی مہم کا با قاعدگی سے آغاز کررہے ہیں ، حلقے کے تمام علا قو ں ، گو ٹھو ں ،دیہا تو ں میں کا رنر میٹنگز منعقد کر یں گے انہو ں نے شر کا ء پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جا کر لو گو ں سے قریبی رابطہ رکھیں اور اپنی انتخا بی مہم زورشور سے چلا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :