حلقہ این اے 260 اور پی بی 17 سے میر سردار خان رند کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں ،صوبائی ترجمان تحریک انصاف

بدھ جون 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز صوبائی رہنما میر سردار خان رند کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی رہنما میر سردار خان رند کے کہیں سے کاغذات نامزدگی مسترد نہیںہوئے حلقہ این اے 260 اور حلقہ پی بی 17 سے میر سردار خان رند کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں اس کے علاوہ صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند کے بھی کاغذات نامزدگی سبی سے منظور ہوچکے ہیں نصیر آباد سے کاغذات ایک چھوٹی سی ٹیکنکیکل غلطی کی وجہ سے مستردہوئے جس کے خلاف ہائی کورٹ آف بلوچستان میں اپیل دائر کردی ہے انشاء اللہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا انہوں نے مخالفین کی جانب سے پھیلائی جانے والی خبروں کی شدید مذمت کرتے ھوئے کہا کہ مخالفین ابھی سے ہم سے خوفزدہ ہیں انشاء اللہ این اے 260 سمیت پی بی 7 سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے انشاء اللہ پورے صوبے سے کامیاب ہوکر اگلی صوبائی حکومت بنائیں گے۔