گریڈ BS-21کے افسرافتخار علی قائم خانی کوسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںبحیثیت ڈائریکٹرجنرل کی خالی پوسٹ پرتعینات کردیا گیا

بدھ 20 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) حکومت سندھ کے احکامات پرگریڈ BS-21کے افسرافتخار علی قائم خانی کوسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںبحیثیت ڈائریکٹرجنرل کی خالی پوسٹ پرتعینات کردیاگیاہے ۔نوٹیفکیشن کے فوری بعد انہوں باقاعدہ اپنے عہدے کاچارج سنبھالتے ہوئے دفتری امور کی انجام دہی کاآغاز کردیاہے اس سلسلے میں ایس بی سی اے میںمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل افتخارعلی قائم خانی نے نے کہا کہ میری اوّلین ترجیحات میں شہر کوبدنمااوران گنت مسائل کاسبب بننے والی بے ہنگم غیرقانونی تعمیرات کاخاتمہ ہے ۔

معززعدالت عالیہ سندھ کے حکم کے مطابق لیز ،سب لیز اور سیل ڈیڈ کوبلڈنگ پلان کی منظوری سے مشروط کئے جانے پرسختی سے عملدرآمدجاری رکھاجائے ۔

(جاری ہے)

رہائشی پلاٹس پر تعمیراتی اصولوں کے مخالف غیرقانونی تعمیرات وکمرشل پلازہ اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزیاں کراچی شہر کی اہمیت وافادیت کے لئے انتہائی نقصاندہ ہیںجنہیں آج نہ روکاگیاتومستقبل میں یہ خوف اورخطرے کی علامت عمارتیں المناک حادثات کاسبب بنیں گی۔

انہوں نے اجلاس میں موجود افسران کوتنبیہ کی کہ غیرقانونی تعمیراتی کے خلاف سخت آپریشن کے لئے اپنی صفوں کودرست کرلیاجائے ،تعمیراتی لاقانونی میں شریک یالاپرواہی برتنے والے کومعاف نہیں کیاجائے گااور تحقیقات کی صورت میں ملوث قرارپانے والے افسریااسٹاف کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایس بی سی اے میں ماہر تعمیرات اورتجربہ کار انجینئرزمناسب تعداد میںموجود ہیں ،کراچی اورادارے کے دیگرریجن حیدرآباد ،میرپورخاص ،سکھراورلاڑکانہ میںبھی غیرقانونی تعمیرات کی سختی روک تھام کی جائیگی وہاںکی تعمیرات کو جدید تعمیراتی تقاضوں سے ہم آہنگ کرناہوگاتاکہ ان شہروں میں بڑھتے ہوئے آبادی کے دبائو کے سبب تجارتی ورہائشی ضرورتوںکوقانونی اوربہتر تعمیراتی ماحول دیاجائے گا۔

ڈائریکٹرجنرل افتخار علی قائم خانی نے کہاکہ ایس بی سی اے کی جانب سے مسلسل کارروائیوں کے باوجودکراچی میں اس وقت فلیٹس/یونٹس طرزتعمیرات کی زیادہ شکایات ہیں جس کاہمیشہ کے لئے خاتمہ ضروری ہے اس سلسلے میں اب کسی بددیانتی اور لاپرواہی کوہرگز برداشت نہیں کیاجائے گااوربلارعائت سخت محکمہ جاتی ایکشنز لئے جائیں گے اس سلسلے میں سب سے زیادہ زمہ داری سروے افسران پر عائد ہوتی ہے ۔

ڈائریکٹرجنرل نے مزید کہاکہ شہریوں کی خدمت کے فرائض ،پیشہ ورانہ معاملات ، دفتری نظم و نسق اور امور کی انجام دہی میں بہتری لائی جائے تاکہ شہری تعمیراتی سہولتوں سے آسانی کے ساتھ استعفادہ حاصل کریں اورشکایات اوردرپیش مسائل کے حل میں انہیں کسی دقق یاپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔ اجلاس میں تمام سینئرڈائریکٹرزآف بلڈنگز،ڈائریکٹرماسٹرپلان اور ٹائون ڈائریکٹرز شریک تھے ۔

واضح رہے کہ افتخارقائم خانی قبل ازیںسینئرڈائریکٹرایم پی ڈی اور سٹی ڈسٹرکٹ گورٹمنٹ سسٹم میں ای ڈی او کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ان کی تعیناتی کے حوالے سے سند ھ گورئمنٹ کے محکمہ سروسزجنرل ایڈمنسٹریشن اینڈکوآرنیشن کی جانب سے کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں ڈی جی، ایس بی سی اے کااضافی چارج دیاگیاہے۔ایس بی سی اے آمدپرسینئر افسران نے کی جانب سے انہیں خوش آمدید کیاگیااور ان کی تعیناتی کوادارے کی کارکردگی و ترقی کیلئے خوش آئندقراردیا۔

متعلقہ عنوان :