مشتاق یوسفی کی وفات سے مزاح نگاری کا انتہائی تابناک عہد تمام ہوا، شاہی سید

بدھ 20 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے، باچا خان مرکز سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں مذید کہا ہے کہ مرحوم مزاح نگاری میں انتہائی منفرد طرز کے مالک تھے مرحوم کی خدمات کو سرکاری سطح پر سراہا گیا اور ان کی خدمات کے صلے میں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا مزاح نگاری میں شائستگی میں کا پہلو نا قابل فراموش ہے ان کی وفات سے مزاح نگاری کا انتہائی تابناک عہد تمام ہوااپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مذید کہا کہ اپنی خدمات کی بناء پر وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زنددہ رہیں گے رنج کی اس گھڑی ہم ان کے مداحوں اور اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :