ادارہ علم و ادب کے رہنماؤں کا مظفر احمد ہاشمی اور مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مرحومین نے علم و ادب کے میدان میں بڑی خدمات سر انجام دی ہیں ان کی خدمات کو تادیر یا د رکھا جائے گا،تعزیتی بیان

بدھ 20 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) ادارہ علم و ادب کے رہنما جہانگیر خان ، اعجاز رحمانی ، نور الدین نور ، مجید محور، قمر وارثی ، جمال احمد جمال اورسلطان آسی نے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی اور معروف مزاح نگارو عظیم مصنف مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحومین نے علم و ادب کے میدان میں بڑی خدمات سر انجام دی ہیں ان کی خدمات کو تادیر یا د رکھا جائے گا ۔