کوئٹہ ،ہرنائی اور چمن میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاںبحق جبکہ 13افراد زخمی ہوگئے

بدھ 20 جون 2018 21:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،ہرنائی اور چمن میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاںبحق جبکہ 13افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص محمد ادریس جاںبحق جبکہ 3دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں جاںبحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے بلکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس ملاخیل آباد کے قریب موٹرسائیکل سواران ٹریکٹر سے جا ٹکرائے جس کے نتیجے میں 3افراد سمیع اللہ ،سید شاہ اور خان زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں گاڑی الٹنے سے 2افرادزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے اس سلسلے میںمزیدکارروائی جاری ہے ۔اس کے علاوہ ہرنائی کے علاقے زردآلو میں پک اپ الٹنے سے 5افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔