لواری شریف کے سجادہ نشین پیر محمد صادق قریشی نقشبندی نے میر عمر خان جمالی کی حمایت کا اعلان کر دیا

بدھ 20 جون 2018 21:40

گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) پاکستان کے ممتاز روحانی پیشوا درگاہ لواری شریف کے سجادہ نشین پیر محمد صادق قریشی نقشبندی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کے صاحبزادے میر عمر خان جمالی اور میر جاوید خان جمالی کی آنے والی الیکشن میں ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے بلوچستان میں اپنے تمام مریدین اور عقیدت مندوں کو حکم دیا ہے کہ وہ آنے والے الیکشن میں میر ظفراللہ خان جمالی اور اس کے صاحبزادوں کی الیکشن میں ان کو ووٹ دیں یہ بات گزشتہ روز انہوں نے میجر (ر )جاوید خان جمالی سے اسلام کلب کراچی میں ملاقات کے بعد کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ آنے والے الیکشن میں میر ظفراللہ خان جمالی کے دونوں صاحبزادے اور میر خان محمد خان جمالی کامیاب ہو ۔