نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کی کمبائنڈ ملٹری ہسپتال آ مد

دشت کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیاد ت کی

بدھ 20 جون 2018 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کمبائنڈ ملٹری ہسپتال گئے جہاں انہوں نے دشت کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیاد ت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے فرداً فرداً ہر زخمی سے اس کی خیریت دریافت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی ہمت اور جواں مردی کو سراہا اور کہا کہ یہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج صوبے میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں پر کھیلتے ہوئے عوام کے جان ومال کے تحفظ اور ملک کی سالمیت کو یقینی بنارہے ہیںوزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور انہیں پھول پیش کئے۔

صوبائی وزیر داخلہ عنایت اللہ کاسی، سینیٹر احمد خان خلجی اور آئی جی پولیس محسن بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :