معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی
یوسفی طویل عرصے سے علیل تھے ، منگل کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، طبیعت مزید بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیا ، حالت بہتر نہ ہونے کے باعث اللہ کو پیارے ہوگئے آرٹس کونسل آف پاکستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان ، تمام پروگرام ملتوی کردیئے
بدھ 20 جون 2018 22:20
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کے ممبران سمیت ملک بھر کے ادب دوست اور اہل علم افسردہ اور غمگین ہیں کہ آج اردو ادب اور خصوصاًً مزاح نگاری کی ایک بڑی شخصیت ہم سے جدا ہوگئی۔
مشتاق احمد یوسفی 1923ء کو ریاست ٹونک میں میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ریاست کے پولیٹیکل سیکریٹری تھے اور جے پور کے پہلے مقامی مسلمان تھے جو گریجویٹ ہوئے۔ 1956ء میں یوسفی صاحب پاکستان آگئے اور مقامی بینک میں ملازمت شروع کی اور ترقی کرتے کرتے بینک کے صدر بن گئے۔ مشتاق احمد یوسفی کا ادبی سفر 1900ء میں مضمون ’’صنف لاغر’’ سے شروع ہوتا ہے جو لاہور سے شائع ہونے والے رسالہ ’’سویرا‘‘ کی زینت بنا۔ اس طرح مختلف رسالوں میں ان کے مضامین شائع ہوتے رہے۔1961ء میں مختلف انشائیوں اور مضامین کو یکجا کر کے مشتاق احمد یوسفی کا پہلا مجموعہ ’’چراغ تلے‘‘ کے نام سے منظر عام پر آیا۔ان کے کل پانچ مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی مشہور کتابوں میں چراغ تلے،خاکم بدہن،زرگزشت،آب گم،شام شعریاراں شامل ہیں جب کہ آپ کی ادبی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 1999ء میں ستارئہ امتیاز اور 2002 ء ہلال امتیاز کے تمغوں سے نوازا۔مشتاق احمد یوسفی نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ اردو ادب کی خدمت کرنے میں گزارا۔ مشتاق یوسفی کے انتقال پر ادبی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.