انجینئرنگ منیجمنٹ میں ابھرتے ہوئے رجحانات اورسائنس پر بین الاقوامی کانفرنس رواں سال KIUمیں انعقاد ہوگا۔ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

بدھ 20 جون 2018 22:20

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ آئی ٹی کے مابین فیکلٹی ڈویلپمنٹ ،تحقیقی منصوبوں پر کام دونوں جامعات کے مابین طلباء ایکسیچنیچ پروگرام کو فروغ دینے پر اتفاق رائے ہوگیا۔ان بات کا فیصلہ سٹی یونیورسٹی کے سابق ااور KIUکے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے اعزاز میں سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ آئی ٹی پشاور کی جانب سے الوداعی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

وائس چانسلر نے کہاکہ سٹی یونیورسٹی ہم سب کی محنت کی وجہ سے آج ملک کی بہترین درسگاہوں میں شامل ہے۔یونیورسٹی مکمل طور پرانفامیشن ٹیکنالوجی سے مزین کیاگیاہے۔یہ سب یہاں کی کی قیادت اور اسٹاف کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

جس پر مجھے فکر ہے۔ وائس چانسلر نیمزید کہا کہاکہ KIU اور سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ آئی ٹی مشترکہ طور پر انجینئرنگ منیجمنٹ میں ابھرتے ہوئے رجحانات اور سائنس پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس KIUگلگت میں رواں سال کے اوخر میں منعقد ہوگی۔

جس میں پاکستا ن سمیت دنیابھر سے انجینئرنگ ،سوشل سائنس ،لائف سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کو مدعو کی جاینگی۔اس بین القوامی کانفرنس کا افتتاحی سیشن سٹی یونیورسٹی پشاور میں منعقد ہوگا۔جبکہ اس کا اختتامی سیشن KIUمیں منعقد ہوگا۔ بین القوامی کانفرنس کے لیے مشرقی کیرولینا یونیورسٹی اور آبرن یونیورسٹی امریکہ کا تعاون حاصل ہوگا۔

۔ کانفرنس میں انجینئرنگ منیجمنٹ ،ریاضی ،آرکیٹکچر،سوشل سائنس،لائف سائنس سمیت دیگر شعبہ جات پر تحقیقی مکالے اور مقالمے پیش کئے جائینگے۔واضح رہے اس نوعیت کی بین القوامی کانفرنس 2014میںاسلام آباد میں اور دورسری کانفرنس میں پشاور میں منعقد ہوئی ہے۔ا س سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی یونیورسٹی کے چئیرمین اور وائس چئیرمین نے ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ کے سٹی یونیورسٹی کے لیے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اور ان کے چار سالہ دور کو سراہتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے اپنے دور میں یونیورسٹی میں تدریس و تحقیق اور جدید خطوط پر استوار کیا۔اور بین القوامی مالیاتی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ مربوط و مظبوط تعلق قائم کیا۔جس سے نہ یونیورسٹی میں معیار تعلیم میں اضافہ ہوا بلکہ یونیورسٹی کو معاشی طور پر استحکام پہنچاان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ آج ہمیں ایک بہترین یونیورسٹی چھوڑ کے جارہے ہیں۔انشاء اللہ ان کی پالیسی اور ویڑن کو ہم مشعل راہ بنائینگے۔الوادعی تقریب کے موقعے پر وائس چانسلر کے ہمراہ KIUٹریڑرار محمد اقبال بھی موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر سٹی یونیورسٹی کے جانب سے ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ اور محمداقبال کو سٹی یونیورسٹی کے منیجمنٹ انفامیشن سسٹم اور ایل ایل ایم ایس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اور کہاکہ سٹی یونیورسٹی عصرے حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید انفامیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ انجئینرنگ یونیورسٹی ہے۔جہاں پیپر کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔