شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر لاڑکانہ میں مرکزی تقریب بیگم نصرت بھٹو ہال میں منعقد ہوگی

بدھ 20 جون 2018 22:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سالگرہ کے موقع پر لاڑکانہ میں مرکزی تقریب بیگم نصرت بھٹو ہال میں منعقد ہوگی جس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سمیت دیگر پیپلز پارٹی رہنما و کارکنان شرکت کریں گے جہاں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 65 پائونڈ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔ سالگرہ کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔