سندھ ہائی کورٹ کے ججز آفتاب احمد اور خادم حسین کا شیخ زید چلڈرن اور ویمن اسپتال کا دورہ

بدھ 20 جون 2018 22:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ اور جسٹس خادم حسین تنیو نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ عبدالنعیم کے ہمراہ شیخ زید چلڈرین اور وومن اسپتال کا دورہ کیا جہاں پر گندگی اور سہولیات کے فقدان پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس اور عملے کو آج عدالت طلب کرلیا ہے جبکہ دورے کے دوران مریضوں کی جانب سے گندگی اور صفائی نہ ہونے سمیت ادویات فراہم نہ کرنے سمیت دیگر شکایات کے انبار لگادیئے جس پر ججز نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو سہولیات فراہم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :