این اے 224 سے امیدوار ذوالفقار بچانی اور عبدالستار بچانی کے کاغذات نامزدگی مسترد

بدھ 20 جون 2018 22:20

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ضلعی صدر اور این اے 224کے امیدوار امیر علی تھیبو نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب ہال میں پر یس کانفر نس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پی پی پی کی جانب سے ضلعی ٹنڈوالہ یار کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 224کے امیدوارذوالفقار بچانی اور عبدالستار بچانی کے خلاف ہم نے آراو کے پاس درخواست دائر کی اور انہوں نے ہماری جانب سے دی جانے والی درخواست پر نظر ثانی کرنے کے بعد این اے 224پر پی پی پی کے امیدوار ذوالفقار بچانی اور عبدالستار بچانی کو پاکستان کے آرٹیکل پر پورا نہ اتڑنے اور ان کے کاغذات نامزدگی میں صحیح معلومات فراہم ناکرنے اور گوشوارے چھپانے اسٹیٹ بینک میں ڈیفالٹر لسٹ میں آنے پر ان دونو ں کے فارم رد کردیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آر او کی جانب سے مذکورہ پی پی پی کے امیدواروں کے فارم رد کئے جانے کے دوران میں موجود نہیں تھا مگر آر او نے ایک ایمانداران فیصلہ کیا ہے جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑی اور عوام کو یقین ہوگیا آنے والا الیکشن شفاف ہوگا انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ضلع ٹنڈوالہ یار میں پی پی پی کے امیدوار ہی کامیاب ہوتے چلے آئے ہیں مگر وہ کامیاب ہونے کے بعد اپنے حلقوں کو بھول جاتے ہیں اور ناہی اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کراتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ کرپشن کا بازار گرم کرکے اپنی ملکیت بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ امیدواروں نے نامزدگی فارم میں اپنے پیٹرول پمپ بھینسوں کے باڑوں اور دیگر ملکیت کو کم دکھائی ہے اور اب عوام بھی چاہتی ہے کہ یہ اقتدار میں ناآئے ان کی جگہ کسی اور کو موقع ملے تاکہ وہ عوام کی خدمت کرسکے انہو ں نے کہا کہ اب پی پی پی مخالف امیدواروں کے خلاف اچھا موقع ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر آکر متحد ہوجائیں اور پی پی پی کے خلاف الیکشن لڑیں تاکہ ضلع ٹنڈوالہ یار کی ایک قومی اور دو صوبائی نشست پر کھڑے پی پی پی کے امیدواروں کو شکست دیکر پی پی پی مخالف امیدوار کامیاب ہوسکیں تاکہ وہ عوام کی بہتر خدمت کرتے ہوئے ان کے مسائل ان کی دیلیز پر جاکر حل کریں اور عوام کے درمیان رہیں ۔