پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کے زیراہتمام شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب آج منعقد ہوگی

بدھ 20 جون 2018 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کے زیر اہتمام شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ 21 جون 2018 بروز جمعرات کو نہایت جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اس ضمن میں ویمن ونگ کی صوبائی صدر غزالہ گولا کی رہائش گاہ گولا ہاوٴْس میں شام 5بجے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے پیپلز پارٹی کی تمام خواتین کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا اور شہید رانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔