پیپلز پارٹی نے کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی9اور قومی اسمبلی کی3نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے سابق سینیٹر ورزی خان کاکڑ کی قیادت میں 5رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 20 جون 2018 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کوئٹہ سے بلو چستان اسمبلی کی 9اور قومی اسمبلی کی3نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ کی قیادت میں 5رکنی کمیٹی قائم کردی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ’’این این آئی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جو ہر محب وطن سیاسی جماعت سے انتخابات کے حوالے سے بات چیت کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان اسمبلی کی 51اور قومی اسمبلی کی 16نشستوں کیلئے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی کی 9اور قومی اسمبلی کی 3نشستوں کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ کی قیادت میں 5رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے کمیٹی میں سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ، لالہ یوسف خلجی ، میرریاض شاہوانی ، شکر خان بڑیچ اور ڈاکٹر عبدالغنی شامل ہیں۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ کمیٹی کوئٹہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرکے فیصلہ کرنے میں با اختیار ہوگی۔