اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی زیر نگرانی مون سون کے موسم میں ڈینگی لاروا تلفی انتظامات کے حوالہ سے خصوصی اجلاس

ْمون سون کے موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام اور تلفی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

بدھ جون 22:30

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی مون سون کے موسم میں ڈینگی لاروا تلفی انتظامات کے حوالہ سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شہریار عارف کی زیر نگرانی مون سون کے موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام اور تلفی انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس میں ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق ، انٹامالوجسٹ عابد رسول ، ڈینگی سپر وائزر عابد علی نظامی ، انٹامالوجسٹ کھرڑیانوالہ ارقم بختیار ذکی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ناصر چدھڑ ، سرکاری و نجی پرائیویٹ سکول سربراہان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شہر یار عارف نے ہدایت دی ہے کہ بارشوں کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور مچھروں کی افزائش کا موزوں سیزن ہوتا ہے محکمہ صحت اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق ، انٹا مالوجسٹ عابد رسول ، ڈینگی سپر وائزر عابد علی نظامی نے بتایا کہ جڑانوالہ میں متعدد خالی پلاٹوں میں پانی کھڑا ہے جہاں مچھر کی پرورش ہو سکتی ہے اور قبرستانوں کی صفائی کے لیے سٹاف کی اشد ضرورت ہے سٹاف کی کمی کے باعث قبرستانوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ لاحق ہے جبکہ کھرڑیانوالہ میں فیکڑی ایریا کو عملہ روزانہ کی بنیاد پر چیک کر رہا ہے اور ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے پیش نظر فوری طور پر سپرے کیا جا رہا ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی تلفی یقینی بنائی جائے شہریوںکو چاہیے کہ حکومت کے احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی لاروا کی تلفی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :