شہید بینظیر بھٹو کی آمروں کے خلاف جدوجہد آنے والے نسلوں کیلئے امید اور ولولے کا نشان ثابت ہوچکی ہے‘بلاو ل بھٹو زرداری

پاکستان کے عوام 2018کے عام انتخابات میں صرف اور صرف پی پی پی کو ہی دوبارہ اقتدار میں لائیں گے‘چیئرمین پیپلزپارٹی

بدھ جون 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آمریت اور آمروں کے خلاف جدوجہد آنے والے نسلوں کے لئے ایک امید اور ولولے کا نشان ثابت ہوچکی ہے، بینظیر بھٹو نے 1994میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا مشن شروع کیا تھا تاکہ قوم کے بچون کا مستقبل محفوط بنایا جائے،،پاکستان کے عوام 2018کے عام انتخابات میں صرف اور صرف پی پی پی کو ہی دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 65ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ میں اپنی والدہ کے مشن برائے مضبوط جمہوری پاکستان کو جاری رکھوں گا اورمیں اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس مشن پر گامزن ہوں جو انہوںنے خوشحال، مضبوط اور جمہوری پاکستان کے لئے شروع کیا تھا۔

(جاری ہے)

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ قوم کے بچوں کو اپنی اولاد کی طرح سمجھا اور پیار دیا،پاکستانی بچوں کے مستقبل کی خاطر انہوںنے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آمریت اور آمروں کے خلاف جدوجہد آنے والے نسلوں کے لئے ایک امید اور ولولے کا نشان ثابت ہوچکی ہے۔ بلاو ل بھٹونے کہاکہ میری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہی 1994میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا مشن شروع کیا تھا تاکہ قوم کے بچون کا مستقبل محفوط بنایا جائے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہی پاکستانی خواتین کو انکا جائز حق دلوانے کی جدوجہد شروع کی اور خواتین پولیس اسٹیشن، فرسٹ وومن بنک جیسے ادارے قائم کئے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لئے اور خواتین کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے میزائل پروگرام شروع کیا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کی خوشحالی کے لئے وفاقی اور صوبائی سطحوں پر عملی اقدامات اٹھائے۔ 2010میں1973 کے آئین کی اصل شکل میںمکمل بحالی کی سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کو تعبیر مل گئی۔

انہوںنے کہاکہ پی پی پی کی حکومت نے صوبائی خودمختاری کے ذریعے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کو عملی جامہ پہنایا۔ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل میں لگے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام 2018کے عام ینتخابات میں صرف اور صرف پی پی پی کو ہی دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔