عوامی جمہوریت، بنیادی حقوق کا تحفظ، آمرانہ جبر و تشدد کا خاتمہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی عظیم جدوجہد کا نتیجہ ہے‘خورشید شاہ

بے نظیر بھٹو نے اپنی ہمت اور جدوجہد سے وہ کر دکھایا کہ جس کی مثال ساری اسلامی دنیا میں نہیں ملتی‘سینئر رہنما پیپلزپارٹی کابے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پیغام

بدھ 20 جون 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوامی جمہوریت، بنیادی حقوق کا تحفظ، آمرانہ جبر و تشدد کا خاتمہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی عظیم جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ضیاالحق اور پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف کامیاب جدوجہد کی اور ملک میں عوام کی حکمرانی کو بحال کیا۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد سیاسی جدوجہد کی ایک نئی تاریخ رقم کی جس کے حروف وقت کے ساتھ ساتھ مزی روشن ہوں گیاور ان کی جدوجہد اور قربانی کے ثمرات سے یہ ملک ہمیشہ مستفید ہوتا رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی ہمت اور جدوجہد سے وہ کر دکھایا کہ جس کی مثال ساری اسلامی دنیا میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر یے کہ ہم بھٹو بی بی اور جمہوریت کے پیروکار ہیں اور ہم نے جمہوریت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں۔انہوں نے کہ بی بی کی سالگرہ کے دن ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ان کے جمہوری اصولوں کی ہمیشہ ہاسداری کریں گیاور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔