چترال میں خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کا تعلق تحریک انصاف سے نکلا
ویڈیو بنانے والے نوجوان کا نام ایمل خان اور پشاور کے علاقہ متھرا کا رہائشی ہے، ایمل خان کا تعلق تحریک انصاف سے اور ایک سرگرم کارکن ہے
سید فاخر عباس بدھ 20 جون 2018 23:17
(جاری ہے)
ایک شخص نے زبردستی راستے سے گزرنے والی خواتین کی تصاویر اور فوٹیج بنانے کی کوشش کی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین کے انکار کے باوجود وہ شخص اُن کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کی کوشش کرتا رہا۔ خواتین بچنے کے لیے تیز تیز چلتی رہیں اور چادر اور دوپٹے سے منہ چھپاتی رہیں لیکن وہ شخص ویڈیو بناتا رہا۔ ویڈیو بنانے والا شخص خود کو پولیس اہل کار اور پشاور کا رہائشی ظاہر کرتا رہا۔ چترال میں خواتین سے چھیڑچھاڑ اور بدتمیزی کی ویڈیو کے حوالے سے پولیس کا مؤقف ہے کہ یہ وڈیو 2 سال پرانی ہے اورکسی خاتون نے اس واقعے کے خلاف رپورٹ درج نہیں کرائی۔تاہم میڈیا پر خبر چلنے کے بعد چترال کی پولیس بھی متحرک ہو گئی اور انہوں نے ملزم کو اس کے کئیے کا مزہ چکھانے کے لیے ایف آئی اے اور سائبر کرائم ونگ سےبھی مدد کی درخواست کی۔تاہم اس سے پہلے کہ ملزم قانون کی گرفت میں آتا ،ملزم بھی پولیس اورمیڈیا کے خوف سےسامنےآگیا اورمعافی مانگ لی۔تازہ ترین خبر کے مطابق ویڈیو بنانے والے نوجوان کا نام ایمل خان اور پشاور کے علاقہ متھرا کا رہائشی ہے، ایمل خان کا تعلق تحریک انصاف سے اور ایک سرگرم کارکن ہے۔ ویڈیو بنانے والے نوجوان ایمل خان نے بھی میڈیا سے رابطہ کیا اور کہا کہ یہ ویڈیو 2؍3 سال پرانی ہے اور اب وہ اپنے کئے پر نادم اور شرمندہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.