Live Updates

اعتزاز احسن نے شریف خاندان اور ہارلے کلینک کے تعلق بارے انکشاف کرتے ہوئے سارے معاملے کو مشکوک بناڈالا

زبان زدعام ہے کہ ہارلےاسٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے،ہارلےاسٹریٹ کوئی اسپتال نہیں کلینک ہےلیکن وہاں دل کےبائی پاس ہوتے ہیں،یہ سب شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلیے ہو رہا ہے،اعتزاز احسن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 جون 2018 23:30

اعتزاز احسن نے شریف خاندان اور ہارلے کلینک کے تعلق بارے انکشاف کرتے ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 جون 2018ء) : اعتزاز احسن نے شریف خاندان اور ہارلے کلینک کا تعلق بارے انکشاف کرتے ہوئے سارے معاملے کو مشکوک بناڈالا۔سابق وزیر اورپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ زبان زدعام ہے کہ ہارلےاسٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے،ہارلےاسٹریٹ کوئی اسپتال نہیں کلینک ہےلیکن وہاں دل کےبائی پاس ہوتے ہیں۔

یہ سب شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلیے ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا ۔جہاں سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد ان پر بے ہوشی کا دورہ طاری ہے جبکہ انکو وینٹی لینٹر پر بھی منتقل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس وقت بھی بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے کلینک میں زیر علاج ہیں۔معروف سیاستدان اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے شریف خاندان اور ہارلے کلینک کا تعلق بارے انکشاف کرتے ہوئے سارے معاملے کو مشکوک بناڈالا۔اعتزاز احسن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہارلے اسٹریٹ کے باہر ان کے مفرور بیٹے آکر بات کرتے ہیں۔لوگ کہہ رہےہیں کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک کےباہرسےکوئی خبرہی نہیں آتی۔

یہ نہیں کہ مقدمہ چل رہا ہے اور ہارلے اسٹریٹ جا رہے ہوں۔انکا کہنا تھا کہ ہارلےاسٹریٹ کوئی اسپتال نہیں کلینک ہےلیکن وہاں دل کےبائی پاس ہوتے ہیں۔زبان زدعام ہے کہ ہارلےاسٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے۔ان کے ہاتھی کی طرح دکھانےکےدانت اورکھانےکےدانت اورہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ تاخیری حربےاستعمال کیے جا رہے ہیں،نواز شریف کویقین ہےکہ انہیں سزاہوگی۔یہ سب شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلیے ہو رہا ہے۔ یہ مریم کو وزیراعظم یا اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔پہلےبھی شہبازشریف سےہاتھ کرگئے،اعلان شہبازکاکیاوزیراعظم شاہدخاقان کوبنایا۔یہ سب شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلیے ہو رہا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات