صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233 کی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی

وہاڑی کے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233 عثمان بشیر خان ڈاہا اور حاجی نواب گجر نے چوہدری خرم نذر دوگل کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جون 2018 00:29

صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233 کی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی
وہاڑی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2018ء) صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233 کی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی ۔ وہاڑی کے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233 عثمان بشیر خان ڈاہا اور حاجی نواب گجر نے چوہدری خرم نذر دوگل کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ چوہدری خرم نذر دوگل نے حلقہ کی تمام سرکردہ برادریوں کے سربراہان سابقہ ناظمین عرفان خان ڈاہا ،الطاف خان ڈاہا ، اجمل خان ڈاہا، رضوان خان ڈاہا شہباز خان ڈاہا ،چوہدری لطیف گجر؛چوہدری خالد گجر، چوہدری افضال یوسف چیئرمین چوہدری سلمان دوگل چیئرمین، چوہدری عامر منظور دوگل، پشیہ برادری،جٹ برادری،گرواہ برادری،ارائیں برادری کا اپنی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا سیاسی مبصرین اس کو چوہدری خرم نذر دوگل کی واضح کامیابی کی صورت دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چوہدری خرم نذر دوگل چوہدری نذر محمد دوگل سابقہ ایم پی اے سابقہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے ہیں، چوہدری نذر محمد دوگل نے اپنے اس حلقہ میں ریکارڈ ساز ترقیاتی کام کروائے ہیں اور یہ اس حلقہ کے لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ چوہدری خرم نذر دوگل کی صورت میں ان کو نوجوان اور اعلیٰ تعلیم یافتہ قیادت ملی، اگر پورے ضلع وہاڑی کی بات کی جائے تو خرم نذردوگل واحد نوجوان اور اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدوار ہیں جو حلقہ پی پی 233 ضلع وہاڑی سے عوام کی نمائندگی کریں گے۔۔