ریحام خان کی کتاب اور عائشہ گلالئی کے کپتان پر الزامات
پشاور کے مفتی نے عمران خان کی سادگی اور مخلصی پر کتاب لکھ ڈالی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جون 2018 11:06
(جاری ہے)
مفتی سجاد نے کہا کہ کسی پر الزامات عائد کرنے کے بعد شریعت میں ان الزامات کو ثابت کرنے کے لیے جو ثبوت مانگے گئے ہیں اگر آپ وہ ثبوت پیش نہ کر سکے تو اس کی شرعی سزا 80 کوڑے ہیں، اسی طرح بہتان تراشی کے لیے بھی مختلفف سزائیں ہیں جن کا اس کتاب میں تذکرہ کیا گیا ہے۔
مفتی سجاد نے ریحام خان اور عائشہ گلالئی کے کپتان پر عائد الزامات سے متعلق کہا کہ ایسے موقعوں پر تاریخ میں خواتین کا استعمال ہوا ہے، اس کتاب میں میں نے عظیم شخصیات کے خلاف خواتین کو استعمال کرنے کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔مفتی سجاد نے کہا کہ یہودی ایجنٹ اور دیگر الزامات کو شریعت میں تعیز کہا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان اور عائشہ گلالئی کو استعمال کیا گیا ہے۔ میری کتاب اشاعت کے آخری مراحل میں ہے۔ 110 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے کارناموں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ مفتی سجاد نے اپنی اس کتاب کی تقریب رونمائی میں عمران خان کی شرکت کی خواہش کی ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھی جس کا مینو اسکرپٹ حمزہ علی عباسی کے ہاتھ لگ گیا۔ اس کتاب سے متعلق انکشافات کیے گئے کہ اس میں ریحام خان نے عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں، قبل ازیں پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے بھی عمران خان کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے لیکن وہ اپنے ان الزامات کو ثابت نہیں کر سکیں۔ ریحام خان اور عائشہ گلالئی کو کرارا جواب دینے کے لیے مفتی سجاد نے کپتان کی حمایت میں کتاب تحریر کی جو جلد ہی عوام کے ہاتھوں میں ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.