فلم’ ’آنٹ مین اینڈ دی ویسپ‘‘اگلے ماہ 6جولائی کو ریلیز ہو گی

پیٹون ریڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ بلاک بسٹر فلم ’سیریز آنٹ مین‘ کا 12واں حصہ ہے

جمعرات جون 11:44

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) ہالی وڈ کی تھرل سے بھرپور سپر ہیرو سائنس فکشن ایکشن فلم ’’آنٹ مین اینڈ دی ویسپ‘‘ 6جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

پیٹون ریڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ بلاک بسٹر فلم ’سیریز آنٹ مین‘ کا 12واں حصہ ہے جس میں مشہور کردار آنٹ میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے گا۔۔فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارپال روڈ نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل پینا،جوڈی گریر،والٹن گوگنز اور بوبی کیناویل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :