لندن میں ویڈیو بنانے والے شخص پر شہباز شریف کا طنز

ویڈیو بنانے والے نے بھی شہباز شریف کو مشورہ دے ڈالا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات جون 11:49

لندن میں ویڈیو بنانے والے شخص  پر شہباز شریف  کا طنز
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2018ء) : سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ لندن کی ایک سڑک کو بھاگ کر بغیر پروٹوکول کے پار کر رہے ہیں۔ شہباز شریف کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہوئی ۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق لندن میں ایک اور شخص جب شہباز شریف کی ویڈیو بنا رہا تھا تو شہباز شریف نے کہا کہ ’اب پھر میری ویڈیو بناکر بھیج دینا‘۔

اس پر ویڈیو بنانے والے نے جواب میں کہا کہ ’’سر اگلی دفعہ آپ زیبرا کراسنگ سے جائیے گا‘‘۔ یاد رہے  کہ گزشتہ دنوں لندن میں موجود شہباز شریف کی سڑک پار کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں شہباز شریف سڑک پار کرکے ٹیکسی لینے کے لیے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم شہباز شریف کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر شہباز شریف پر خوب تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ شہباز شریف پاکستان میں تو شہانہ پروٹوکول میں گھومتے ہیں لیکن لندن میں بھاگتے ہوئے سڑک پار کرر رہے ہیں ۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ بادشاہت بس پاکستان میں ہوتی انکی باہر انکو کوئی منہ لگا کے راضی نہیں جیسا کہ کپتان نے کہا تھا چوروں کی کوئی عزت نہیں کرتا۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ اپنے ملک میں بادشاہت اور دوسرے کے ملک میں فقیری یہ عزت کی بات نہیں، شرم و حیا کا مقام ہے۔جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اپنے ملک میں یہ معمولی چیزیں کیوں نہیں کرتے ؟۔ خیال رہے شہباز شریف اپنی بھابی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں اور وہ عید کے پہلے روز لندن روانہ ہوئے تھے۔جہاں بیگم کلثوم نواز انتہائی تشویشناک حالت میں لندن کے ہارلے کلینک میں زیر علاج ہیں۔