بھارت،لاکھوں ریلوے ملازمین کو ترقی

جمعرات 21 جون 2018 12:12

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بھارتی محکمہ ریلوے نے گروپ سی کے عہدوں پر کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کو ترقی دے کر افسر بنانے کی کارروائی شروع کردی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ریلوے نے کہا ہے کہ سول ، میکینکل ، الیکٹریکل ، ٹیلیکام وغیرہ زمروں کے گروپ سی کے لاکھوں ملازمین کو ترقی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ ریلوے کے اعلیٰ عہدیدانے بتایا کہ ٹیکنیکل اسٹاف 9ہزار اور غیرٹیکنیکل اسٹاف کی تعداد تقریباً4لاکھ کے قریب ہے۔

اس طرح ڈھائی سے 3 لاکھ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔کمیٹی کی سفارش کے بعد گروپ سی کے ملازمین کو گروپ بی کے افسر بننے کے بعد تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ خصوصی پاس ، افسر کلب، کلاس ون افسران والے بنگلے، چپراسی اور گاڑی کی بھی ریلوے کی جانب سے مہیا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :