یمنی فوج کی صعدہ کی جانب مزید پیش قدمی،

اہم مقامات سے باغی پسپا سرکاری فوج نے الملاحیظ محاذ کے قریب جبال الخرشعی اور الروقی کو بھی باغیوں سے آزاد کرا لیا

جمعرات 21 جون 2018 12:13

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) یمن کی سرکاری فوج نے ایران نواز حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانیوالے شہر صعدہ میں مزید پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد اہم مقامات سے باغیوں کو پسپا کردیا۔ عرب اتحادی فوج کی معاونت سے سرکاری فوج اور حکومت نواز ملیشیا نے جنوب مغربی گورنری صعدہ کے الملاحیظ محاذ میں الظاھر ڈائریکٹوریٹ میں متعدد اہم مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا۔

(جاری ہے)

یمنی فوج کے بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر عادل المصعبی نے بتایا کہ الظاھریہ کا کنٹرول حاصل کرنے اور باغیوں کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے گذشتہ تین روز سے گھمسان کی جنگ جاری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑائی میں حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی سرکاری فوج نے الملاحیظ محاذ کے قریب جبال الخرشعی اور الروقی کو بھی باغیوں سے آزاد کرا لیا۔ سرکاری فوج الملاحیظ بازار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :