وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کا جامعہ پشاور کا دورہ

جمعرات جون 12:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا ء اللہ شاہ نے جامعہ پشاور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلرجامعہ پشاور نے پروفیسر ڈاکٹر عطا ء اللہ شاہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی سرچ کمیٹی کے ذریعے ان کا تقرر ہوا ہے۔ دریں اثناء دونوں جامعات کے درمیان روابط بڑھانے سمیت دیگر امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :