کامیڈین نشیلا کی 25ویں برسی پرسوں منائی جائے گی

جمعرات جون 12:53

کامیڈین نشیلا کی 25ویں برسی پرسوں منائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) کامیڈین نشیلا کی 25ویں برسی پرسوں ( ہفتہ ) منائی جائے گی۔ نشیلا ون مین شو کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ تھیٹر پر انہیں رائٹر وہدایتکارہ ناہید خانم نے متعارف کروایا۔

(جاری ہے)

ان کے کریڈٹ پر شرطیہ میٹھے، بشیرا ان ٹربل سمیت ان گنت ڈرامے ہیں جن میں انہوں نے جاندار کردار نگاری کے انمٹ نقوش چھوڑے جبکہ معروف ڈرامہ عینک والا جن سے انہوں نے خوب نام کمایا۔

وہ اداکار ہونے کے ساتھ بہترین گلوکار بھی تھے ۔انہوں نے اندرون ملک کے ساتھ بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاانہیں ون مین شو کرنے میں مہارت حاصل تھی اور وہ اکیلے ہی محفل کا مزہ لوٹ لیتے تھے ۔نشیلا نے بے شمار اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کی ۔وہ ایک عرصہ سے گردے اور شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور23جون 2013 کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :