گلوکارحامد علی بیلا کی برسی 27جون کو منائی جائیگی

جمعرات جون 12:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) صوفیانہ کلام سے شہرت حاصل کرنے والے نامور گلوکارحامد علی بیلا کی17ویں برسی 27جون بروز بدھ کو منائی جائیگی۔ حامد علی بیلا نے گائیکی کے میدان میں صوفیانہ کلام سے شہرت حاصل کی مگر ان کی وجہ شہرت مائیں نی میں کنوں آکھاں درد وچھوڑے دا ہال نی کاکافی گا کر ہوا جو آج بھی ان کی پہچان ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی گائی ہوئی کافی کو دوسرے گلوکاروں نے بھی کاپی کیا۔

ان کی گائیکی کا مخصوص انداز دلوں کو مسحور کئے رکھتا ہے۔حامد علی بیلا کوصوفیانہ کلام کے باعث قدرت نے شہرت اور عزت سے نوازامگر زندگی بھر انہیں مالی پریشانیوں کا سامنا رہا۔حامد علی بیلا 27جون کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے مگر ان کا گایا ہوا صوفیانہ کلام آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھولتا ہے۔