شوبز میں منافقت کی کوئی حد نہیں ‘اداکارہ ارضیٰ خان

خواتین اداکارائیں دوہرے معیار کو ترک کر کے صرف حق و سچ کی بات کیا کریں

جمعرات 21 جون 2018 12:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) اداکارہ ارضیٰ خان نے کہا ہے کہ شوبز میں منافقت کی کوئی حد نہیں لوگ آپ کی کامیابیوں سے حسد کرتے ہیں ، منہ کے سامنے آپ کی تعریفوں کے پل باندھے جاتے ہیں اور بعدمیں ایسی ایسی ناقابل بیان اور فضول باتیں پھیلائی جاتی ہیں جس کا تذکرہ لفظو ں میں ممکن نہیں ۔ انہوںنے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے ہم لوگ دوہرے معیار میں مبتلا ہوچکے ہیں ہمارے ظاہر اور باطن میں زمین اور آسمان کا فرق ہے ۔

مگر میں اس حوالے سے بڑی منہ پھٹ ہوں کہ مجھے جس کا کام اچھا لگتا ہے میں سامنے بھی تعریف کرتی ہوں اور بعد میں بھی اچھے الفاظ میں ساتھی اداکارہ کی تعریف کرنے سے گریز نہیں کرتی ۔ انہوںنے کہاکہ شوبز کی دنیا میں خاص طور پر خواتین اداکارائوں میں جیلسی انتہا پر ہے کوئی بھی آپ کو کامیابی کی سیڑھیوں پر جاتے دیکھ کر خوش نہیں ہوتا ہمیشہ ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے جو میرے لئے انتہا ئی تکلیف دہ بات ہے کیونکہ میں سچی بات کہنے اور سننے کی عادی ہوں اورمجھے منافقت سے سخت نفرت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں اپنی تمام ساتھی اداکارائوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ خدا کے واسطے دوہرے معیار کو ترک کر کے صرف حق اور سچ کی بات کریں جس سے یقینا ان کو دلی تسکین ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :