جرمن چانسلر مرکل کا دورہ اردن ،

شاہ عبداللہ سے ملاقات

جمعرات 21 جون 2018 13:02

عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) جرمن چانسلر انجلا مرکل نے جمعرات سے مشرق وسطی کا اپنا دورہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جرمن چانسلر آج اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کے روابط جیسے معاملات زیر بحث آئے ۔ جرمنی اردن کو شامی مہاجرین کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں تعاون فراہم کرتا ہے۔ اس دوران میرکل داعش کے خلاف بین الاقوامی عسکری اتحاد میں شامل جرمن فوجیوں سے بھی ملاقات کریں گی۔ جرمن چانسلر کے اس دورے کی اگلی منزل لبنان ہے۔

متعلقہ عنوان :