جاپان نے ممکنہ میزائل حملے کی صورت میں دفاعی مشقوں کو معطل کر دیا

جمعرات جون 13:04

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) جاپانی خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق ٹوکیو حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اٴْن کی ملاقات کے بعد ممکنہ میزائل حملے کی صورت میں دفاع کی مشقوں کو معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپان نے دارالحکومت ٹوکیو میں پہلی مرتبہ ایسی مشق رواں برس جنوری میں کی تھی۔ اس حوالے سے ٹوکیو حکومت جمعہ بائیس جون کو باضابطہ کرے گی۔ امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کے درمیان بارہ جون کو سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہوئی تھی۔ جاپان نے اس میٹنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اِسے امن کی جانب ایک اہم قم قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :