سوات پولیس کے سربراہ کی افسروں کوکارکردگی بہتربنانے کی ہدایت

جمعرات 21 جون 2018 13:04

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)واحدمحمودنے ضلع بھرکے پولیس افسروں کوہدایت کی ہے کہ وہ آپریشن گائیڈ لائن اوجی 38کے تحت آپریشنل اورانوسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی کامعیارجانچیں ،فیلڈ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کریں،عصرحاضرکی جدیدترین ٹیکنالوجی کوانٹاروگیشن اورانوسٹی گیشن میں بروئے کارلائیں،تکنیکی اورسٹریجٹک لائحہ عمل موثربنائیں اورفورس عوام کے ساتھ مثالی طرزعمل کویقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

یہ ہدایت انہوںنے اپنے دفترمیں ایک اجلاس کے دوران کیاجس میں ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقاراحمدتنولی،ایس پی اپرسوات مشتاق خان،ایڈیشنل ایس پی خان خیل اورسرکل ڈی ایس پیزنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :